ETV Bharat / state

ریاستی حج کمیٹیوں کو ابھی تک لاگ ان پاس ورڈ جاری نہیں ہوئے، درخواست ویریفکیشن کا کام بند - UP Haj Committee send notice to passport offices

Login passwords have not yet been issued to the State Haj Committees, application verification is closed۔ حج کے سلسلہ میں مرکزی حج کمیٹی کا کام اتنا سست ہے کہ ریاستی حج کمیٹیوں کو ابھی تک لاگ ان پاس ورڈ جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے درخواست ویریفکیشن کا کام بند ہوگیا ہے۔

Login passwords have not yet been issued to the State Haj Committees, application verification is closed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 11:11 AM IST

لکھنؤ: حج 2024 کے لیے آن لائن درخواست ملک بھر سے عازمین حج پُر کر رہے ہیں۔ آن لائن درخواست 4 دسمبر سے شروع ہوئی تھی۔ جو اب تک 10 دن گزر گئے ہیں لیکن حج کمیٹی آف انڈیا نے اتر پردیش حج کمیٹی سمیت ملک کی کسی بھی ریاستی و مرکز کے زیر انتظام ریاست کے حج کمیٹی کو لاگ ان اور پاسورڈ آئی ڈی نہیں جاری کیا ہے۔ جس کی وجہ سے حج درخواست کی ویریفکیشن اور کور جنریٹ کا کام شدید متاثر ہے۔ ریاستی حج کمیٹیوں میں تعینات 6 افسران کو اس کام کے لیے تعینات کیا گیا لیکن ان کو ابھی تک آئی ڈی اور پاسورڈ نہیں دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عازمین حج کا کور جنریٹ نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی حج کمیٹی نے سبھی پاسپورٹ دفاتر کو سرکولر جاری کیا

ریاستی حج محکمہ میں تعینات افسروں کے پاس ابھی تک یہ بھی نہیں معلوم ہے کہ کس ضلع سے کتنے فارم اپلائی ہوئے ہیں۔ فارم میں کیا غلطیاں ہیں؟ اس کو کیسے درست کیا جائے گا۔ ان تمام چیزوں کے بارے میں ریاستی حج محکمہ میں تعینات افسروں کو کچھ بھی نہیں معلوم ہے۔ حج 2024 کی درخواست دینے کا آغاز 4 دسمبر کو ہوا تھا جب کہ آخری تاریخ 20 دسمبر ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے سبھی ریاستی حج کمیٹیوں کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا تھا کہ حج کمیٹیوں کو لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ جاری کر دیا جائے گا لیکن دس دن گزر چکے ہیں ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر انتظام کام کرنے والی آئی ڈی کمپنیز نے لاگ ان پاسورڈ جاری نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئندہ بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.