ETV Bharat / state

کانپور میں نظر آیا ٹڈیوں کا جھنڈ

ٹڈیوں کے جھنڈ کا خوف اس وقت ملک میں پھیلتا جارہا ہے۔ کچھ علاقوں میں اس کے ہونے کی خبر سے پورا ملک تشویش میں ہے، لیکن ٹڈیوں کا جھنڈ اب کانپور میں بھی پہنچ چکا ہے اسے آج کانپور کے چوبے پور علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

کانپور میں نظر آیا ٹڈیوں کا جھنڈ
کانپور میں نظر آیا ٹڈیوں کا جھنڈ
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 8:04 PM IST

ان ٹڈیوں کے جھنڈ کو لیکر کانپور میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان ٹڈیوں کو بھگانے کے لیے ضلع کے تمام منسلک شعبوں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہے۔

فی الحال ٹڈیوں کےجھنڈ کو بھگانے کا کام جاری ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اتر پردیش کے ضلع کانپور دیہات میں ٹڈیوں کے جھنڈ ہونے کی خبر سے کانپور شہر میں بے چینی پائی جا رہی تھی، اس کے لیے ضلع انتظامیہ تدابیر ڈھونڈ رہا تھا، لیکن اب یہ ٹڈی کیڑ ے کی جماعت کانپور میں داخل ہوچکی ہے، جسے کانپور کے چوپے پور کے دیہی علاقے میں دیکھا گیا ہے۔

دراصل ٹڈیوں کا یہ جھنڈ جس کھیت میں بھی چلی جائے اس کھیت کو چند لمحوں میں کھا جاتے ہیں۔کبھی کبھی یہ انسانوں پر بھی حملہ کر دیتی ہیں۔

اسی لیے ضلع مجسٹریٹ کانپور ڈاکٹر برہم رام دیو تیواری نے اپنے زیر نگرانی کانپور کے تمام شعبہ جات کے افسران دیہی علاقے کی تحصیل سے متعلق تمام افسران کو اسے بھگانے کے لیے حکم جاری کیا ہے، اگر ٹڈیوں کا جھنڈ کھیتوں میں یا کسی بھی جگہ پر دکھائی دے تو وہاں پریسر والے پانی کا چھڑکاؤ کریں، کنسٹر، تھالی، بالٹی ڈرم وغیرہ کو سب مل کر بجانا شروع کردیں جس کی بھاری آواز اور شور کی وجہ سے ٹڈیوں کا جھنڈ بھاگ جائے۔

اسی طرح سے تمام طرح کے کیڑوں کو مارنے والی ادویات کا بھی چھڑکاؤ کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

دراصل کانپور جغرافیائی اعتبار سے گنگا اور جمنا ندی کے بیچ میں بسا ہوا ہے اسی لیے اسے دوآبہ کہا جاتا ہے جو کافی زرخیز اور ترائی والا علاقہ مانا جاتا ہے ۔

کانپور کی دو تحصیلیں جو دیہی علاقوں پر کنٹرول کرتی ہیں، جس کا بڑا علاقہ کھیتی کسانی کرتا ہے جہاں پر ٹڈیوں کے جھنڈ آ جانے سے بڑے خدشہ کا امکان لگایا جا رہا ہے، اسی لیے ضلع انتظامیہ نے اس سے بچنے اور اسے بھگانے کی تدابیر شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.