ETV Bharat / state

مظفرنگر: ضلع میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن - اترپردیش نیوز

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہر اتوار کے روز مکمل طور سے لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ یہ حکم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے جاری کیا ہے۔

ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن
ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 5:03 PM IST

غور طلب ہے کہ شہر ایم ایل ای کپل دیو اگروال نے ضلع میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کے پیش نظر، ہفتے میں ایک دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو ایک خط کے ذریعے داخواست کی تھی، تاکہ ضلع میں کورونا کی خوفناک صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

دیکھیں ویڈیو

جس پر آج ضلعی مجسٹریٹ نے فوری احکامات جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر اتوار کو ضلع میں 24 گھنٹے کا مکمل طور سے لاک ڈاؤن ہوگا، اور اس دوران دودھ، اخبارات اور خوردہ دوائیں کو چھوڑ کر، ہر طرح کے کاروباری اداروں، دکانوں، ہوٹلوں، مالز، ریسٹورینٹ وغیرہ بند رہیں گے۔

کوئی بھی ادارہ نہیں کھولا جائے گا اور ہر قسم کی ٹریفک پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور اگر کوئی بھی اس لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس بابت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فینانس آلوک کمار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ نے ہر اتوار کے روز مکمل طور سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.