سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ستیش کمار نے بتایا کہ 'مہاراشٹرا سے آرہی مہاجرمزدوروں سے بھری ڈی سی ایم کو علی الصبح کسی نامعلوم گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے ڈی سی ایم گہر گڈھے میں پلٹ گئی۔ حادثے میں معمولی طور سے زخمی ہوئے ڈی سی ایم ڈرائیور اور مالک راج بہادر نے پولیس کو اس ضمن میں اطلاع دی۔'
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی مزدوروں کو باہر نکال کر انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ۔جبکہ اس حادثے میں مہلوکین کی شاخت چترکوٹ کے تھانہ مئو کے بھٹاری باشندہ سندری بنت ونود اور ضلع بھدوہی کے جمنی کے رہنے والے گوتم ولد چھوٹے لال کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو ارئی میدیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 14 کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منان اختر اور ایس پی نے مزدوروں سے ملاقات کر کے انہیں ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو ۔دولاکھ روپئے اور شدید طور سے زخمی مزدوروں کو 50۔50ہزار روپئے مالی تعاون دینے کا علان کیا ہے۔