ETV Bharat / state

یوپی میں لاک ڈاؤن کی نئی گائیڈ لائن جاری - government amended the hotspot laws

یوگی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہفتہ کے روز وبائی ایکٹ کے تحت ادھر ادھر تھوکنے،چہرہ نہ ڈھکنے اور دیگر لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔

یوپی میں لاک ڈاؤن کی نئی گائیڈ لائن جاری

author img

By

Published : May 16, 2020, 7:48 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہفتہ کو وبائی ایکٹ کے تحت ادھر ادھر تھوکنے،چہرہ نہ ڈھکنے اور دیگر لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔

پرنسپل سکریٹری امت موہن پرساد نے بتایا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور چہرے کو نہ ڈھکنے والوں سے اب 100 سے 500 روپئے کا جرمانہ وصولا جاسکتا ہے۔اس طرح سے لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پہلی بار 100 تا 500 روپئے اور دوسری بار میں 500 تا 1000 روپئے تیسری بار میں 1000 سے زیادہ جرمانہ دینا ہوگا۔

پرساد نے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل پر دو افراد کے سواری پر بھی پابندی عائد کردی باجود اس کے اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو پہلی بار میں اسے 250 روپئے ،دوسری بار میں 500 روپئے اور تیسری دفعہ میں 1000روپئے اور اس کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

تاہم اس ضمن میں دوسری سواری خاتون ہونے یا ایسا شخص جو کہ گاڑی چلانا نہیں جانتا ہے تو اس کو راحت دی گئی ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لے کر بائیک کے پیچھے سوار ہوکر سفر کرسکتا ہے۔

وہیں حکومت نے ہوم کورنٹائن اور ہاٹ اسپاٹ کے لئے بھی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

اب حکومت نے ہاٹ اسپاٹ کے قوانین میں ترمیم کی ہیں اور ایسے ہاٹ اسپاٹ علاقے جہاں 21 دنوں تک کوئی نیا کیس نہیں ریکارڈ ہوگا وہ ہاٹ اسپاٹ زون سے باہر نکل جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.