ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یوپی میں آج 1403 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 25 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں اب تک 22689 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1126 غازی آباد سے 1747 نوئیڈا سے 2396 میرٹھ سے 909 کانپور سے 1049 سہارنپور سے 397 وارانسی سے 450 دارالحکومت لکھنؤ سے 1036 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی خارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 913 موت ہوئی۔
آگرہ میں 93 میرٹھ میں 89 کانپور شہر میں 83 غازی آباد میں 63 علی گڑھ میں 24 فیروز آباد میں 30 مراد آباد میں 30 لکھنؤ میں 29 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ جلد ہی ہر روز 35 ہزار نمونوں کی جانچ کی جائے کیونکہ ریاست میں مثبت کیس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مرادآباد:'وکاس دوبے انکاؤنٹر ایک فلمی اسٹائل انکاؤنٹر تھا'
کورونا وائرس کے سبب وزیر اعلی کی جانب سے 10 جولائی کی رات سے 13 جولائی صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن پوری ریاست میں نافذ ہے۔
تاہم عبادت گاہوں کے کھولنے پر پابندی نہیں ہوگی۔