ETV Bharat / state

مظفر نگر: کورنا کے 115 نئے کیسز، لاک ڈاؤن کے لیے سختی میں اضافہ

مظفرنگر میں انتظامیہ سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن میں ضروری اشیا کو چھوڑ کر بازار مکمل طور پر بند ہے۔ وہیں، آج ضلع میں کورونا کے 115 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کو لے کر پولیس انتظامیہ سخت، 115 مثبت معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : May 24, 2021, 5:08 PM IST

اترپردیش میں کورونا مثبت مریضوں کا نکلنا مسلسل جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 31 مئی تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کوشش یہی ہے کہ کسی طرح سے اس کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔

اس لاک ڈاؤن کے مدنظر مظفرنگر انتظامیہ بھی پوری طرح سے مستعد نظر آیا۔ اس لاک ڈاؤن میں ضروری اشیا کو چھوڑ کر بازار مکمل بند ہیں۔

شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہے لاک ڈاؤن کی کسی طرح کی بھی کوئی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جا رہی ہے ۔صرف ضرورت مند لوگوں کو ہی آنے جانے دیا جا رہا ہے ۔بے وجہ بازاروں میں گھومنے والوں کے چالان کاٹے جارہے ہیں اور کچھ لوگوں کو سخت ہدایت بھی دی جارہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کو لے کر پولیس انتظامیہ سخت، 115 مثبت معاملے سامنے آئے
اگر ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی بات کی جائے تو آج ضلع میں 115 مثبت کیس پائے گئے اور 926 کے قریب ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔ آج تین مثبت مریضوں کی کورونا وبا کی وجہ سے موت بھی ہوئی ہے ۔ضلع میں اب تک 239 مثبت افراد کی موت ہوچکی ہے اب ضلع میں 2605 مثبت افراد رہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.