ریاست اترپردیش میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہدایت پر ریاست میں 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔جس کا اثر مرادآباد کے متعدد علاقے میں دیکھا جا رہا ہے ۔
لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی مرادآباد کے متعدد علاقے میں انتظامیہ کے جانب سے پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آرہی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 17 جولائی کی رات دس بجے سے نافذ کیا گیا ہے جو 19 جولائی کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا ۔