نوئیڈا کے علاوہ وارانسی، غازی آباد اور مظفر نگر کے لوگوں کو بھی لاک ڈاؤن سے راحت ملے گی۔ ان اضلاع میں اتوار کی صبح جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 600 سے کم ہوگئی ہے۔
اس طرح اتر پردیش کے 71 اضلاع سے لاک ڈاؤن ہٹا لیا گیا ہے۔ اب صرف 4 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نافذ رہے گا جن میں میرٹھ، سہارنپور، لکھنؤ اور گورکھپور شامل ہیں۔
اتوار کی صبح گوتم بودھ نگر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 600 سے کم ہوگئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر سے بازار کھل جائیں گے۔ تاہم ضلع میں نائٹ کرفیو رہے گا۔ ضلع میں رات 7 بجے سے صبح 7 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔
- نئی ہدایات کے مطابق ریلیف دی جائے گی
گوتم بودھ نگر کے اے ڈی ایم دیواکر سنگھ نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں کرفیو کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 600 سے کم ہونے کے باوجود لاک ڈاؤن میں پیر سے رعایت دی جائے گی تاہم کنٹینمنٹ زون میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، سینما گھر، جِم، سوئمنگ پول، کلب اور شاپنگ مالز نہیں کھل سکیں گے۔