قابل غور ہے کہ بارہ بنکی شہر سے تقریباً چار کلومیٹر دور واقع سلطانپور گاؤں میں کسان لمبے وقفے سے بھنڈی سمیت مختلف سبزیوں کی کھیتی کرتے آ رہے ہیں۔ شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے انہیں بہتر بازار بھی ملتا تھا اور اچھی قیمت بھی۔
لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازاریں بند ہو گئی ہیں اور ان کی فصل کے خریدار باہر سے نہیں آ پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔
فی الحال ابھی بھنڈی تیار ہونا شروع ہوئی ہے، شروعاتی دور میں بھنڈی کی اچھی قیمت مل جایا کرتی تھی، لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھنڈی کی قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کسانوں کی مزدوری اور لاگت تک نہیں نکل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھنڈی فروخت کرنے کے لئے انہیں پہلے سے زیادہ محنت بھی کرنی پڑ رہی ہے۔