اترپردیش کے ضلع بدایوں و مختلف اضلاع میں دکان لگا کر چادر اور کمبل فروخت کرنے والے بزرگ تاجر مہربان علی بھی لاک ڈاؤن کے بعد سے مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بزرگ تاجر کا کہنا ہے کہ وہ اس کاروبار میں 1964 سے ہیں اور لاک ڈاون کے اس دور میں ان پوزیشن بہت خراب رہی ہے۔ اگر حکومت ہمیں ملک کے مختلف علاقوں میں دکان لگانے کی اجازت دے تو ہماری موجودہ خراب معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سے پہلے ان کے خاندان میں کوئی بھی یہ کام نہیں کرتا تھا لیکن سنہ 1964 کے بعد سے وہ اپنے خاندان کے ساتھ یہ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے تب سے لے کر اب تک کی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1964 سے 2021 تک کے وقت میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ پہلے مال سستا ملتا تھا لیکن اب کی ٹیکسز اور دیگر خرچوں کی وجہ سے مال مہنگا ملتا ہے اور مہنگا بیچنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:
بجٹ میں استعمال ہونے والی مشکل اصطلاحات کے معنی و مفہوم سمجھیں
واضح رہے کہ مہربان علی نے اپنے کاروبار کی بہتری کے حوالے سے کہا کہ کاروبار دوبارہ جم جائے گا، اگر حکومت ہر جگہ میلے اور بازار لگنے کی اجازت دے تو ہماری معیشت کا پہیہ ایک بار پھر سے پٹری پر واپس لوٹ آئے گا۔