اترپردیش کے ضلع بستی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ ضلع میں غریب،بے سہارا اور محروم افراد کی مدد کے لیے ’اناج بینک‘کھولا گیا ہے۔ اس بینک میں رضار کاروں، سماجی کارکنان اور کسانوں سے اناج عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اناج کا کٹ تیار کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
مسٹر آشوتوش نے بتایا کہ ہر کٹ میں پانچ کلو چاول، پانچ کلو آٹا، دو کلو دال، دو کلو چینی، ایک کلو نمک، ایک لیٹر سرسوں کا تیل، دو کلو آلو، ایک پیکٹ موم بتی، ایک پیکٹ ماچس، دو نہانے کا صابن اور دو کپڑا دھونے کے صابن کے علاوہ ایک پیکٹ پسا مسالہ رکھا جائے گا۔