ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کی وجہ سے لچھّے کا کاروبار متاثر - sahri

اتر پردیش میں رمضان المبارک کی خاص غذا لچھے اور سوئیاں اس مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار میں دستیاب نہیں ہیں جس سے عوام کے ساتھ ساتھ اس کے کاروباری بھی پریشان ہیں۔

لچھّے کا کاروبار متاثر
لچھّے کا کاروبار متاثر
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 12:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی سمیت اطراف میں لچھوں کی خاص اہمیت ہوتی ہے، سحری میں ہر گھر میں اس کا استعمال ہوتا ہے اس کی وجہ سے لچھے کے کاروباری بہتر منافع کماتے تھے لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لچھے کے کاروبار سے جڑے تمام افراد متاثر ہوئے ہیں، ساتھ بازار میں لچھے بھی باآسانی دستیاب نہیں ہو رہے ہیں۔

لچھّے کا کاروبار متاثر، ویڈیو

بارہ بنکی کے پیر بٹاون محلے میں محمد عرفان اور محمد رضوان سمیت 6 تا 7 افراد رمضان کے مہینے میں لچھے بناتے تھے اور تمام شہر میں لچھوں کی سپلائی ہوتی تھی۔

لیکن اس مرتبہ ان لچھے کاروباریوں کا چولہا تک نہیں جلا ہے، رمضان میں ایک کاریگر 2 سے ڈھائی کُنٹھل لچھے بناکر فروخت کرتا تھا اور اس سے اس کی اتنی کمائی ہوجاتی ہے کہ وہ پانچ تا چھ مہینے آسانی سے گزار سکتا ہے۔

اس کاروبار میں مالکان کے علاوہ کاریگر اور دوکاندار بھی بہتر کمائی کرتے تھے، لچھے بنانے والے کاریگر کانپور اور اس کے اطراف سے آتے تھے اور فٹکر دوکاندار انہیں فروخت کرتے تھے۔

لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں لچھے نہیں بنائے جا رہے ہیں، کچھ فٹکر دوکاندار کہیں نہ کہیں سے لچھے لاکر فروخت کر رہے ہیں لیکن یہ بآسانی دستیاب نہیں ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لچھوں کا کاروبار اور اس سے جڑے افراد مزید متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.