ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: 15 مہاجر مزدور سڑک حادثات کے شکار، 40 زخمی

author img

By

Published : May 20, 2020, 1:42 PM IST

منگل کے روز مختلف حادثوں میں کم از کم 15 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکے مہاجر مزدوروں کو گھر واپسی کا مطالبہ کرنا بہت مہنگا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں پولیس کی لاٹھیاں بھی کھانی پڑ رہی ہیں جبکہ کچھ مزدوروں کو گرفتاری کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن: 15 مہاجر مزدور سڑک حادثات کے شکار، 40 زخمی
لاک ڈاؤن: 15 مہاجر مزدور سڑک حادثات کے شکار، 40 زخمی

کورونا وائرس 'کووِڈ-19' کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار پر چھائے کالے بادل کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں دو وقت کی روٹی کے لیے گئے بڑی تعداد میں مزدوروں کو پیدل گھر لوٹتے وقت سڑک حادثوں میں اپنی جان گنوانی پڑ رہی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے سبب پہلے ہی اپنی روزی۔روٹی گنوا چکے مزدوروں کی جلد گھر پہنچنے کی جد و جہد بہت بھاری پڑ رہی ہے۔

ریاست بہار میں ضلع بھاگل پور کے کھریک تھانہ حلقے میں صبح ٹرک اور بس کے درمیان تصادم میں نو مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ چھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

نوگچھیا پولیس افسر ندھی رانی نے بتایا کہ 'مہاجر مزدور پڑوس کے کسی ریاست سے سائیکل سے آ رہے تھے اسی دوران انہوں نو گچھیا زیرو مائل کے قریب لوہے کے راڈ سے لدے ٹرک کے ڈرائیور کو روکا اور اس کی اجازت سے ٹرک پر سوار ہو گئے۔ ٹرک قومی شاہراہ-31 پر انبھو موڑ کے پاس پہنچی ہی تھی کہ مہاجر مزدوروں کو لے کر آنے والی مخالف سمت سے تیز رفتار بس سے براہ راست کی ٹکر ہو گئی اور ٹرک سڑک کنارے گڈھے میں پلٹ گیا۔'

محتررمہ رانی نے بتایا کہ لاشوں کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا ہے۔ ٹرک پر سوارا مزدور کہاں سے آ رہے تھے، یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ پڑوسی ریاست مغربی بنگال یا جھارکھنڈ سے آ رہے ہوں گے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ بقیہ پانچوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں مغربی چمپارن ضلع کے ظالم میاں اور نورِ ہدیٰ میاں اور مشرقی چمپارن ضلع کے شوکت علی شامل ہیں۔
دریں اثناء اسملبی کانگریس کے رہنما سدانند سنگھ نے اس سنگین روڈ حادثے میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10- 10 لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی امداد دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اترپردیش کے مہوبا کے پنواری علاقے میں ایک منی ٹرک کے بے قابو ہو کر پلٹ جانے کے سبب تین مہاجر خواتین کی موت ہوگئی اور دیگر17 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں تیز رفتار ٹرک کا ٹائر اچانک پھٹ گیا تھا۔

وہیں ممبئی سے گھر کے لیے روانہ دو مہاجر مزدوروں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

علاوہ ازیں ضلع میں نیوڑھیا علاقے کے باسا پور گاؤں کا اروند دوبے عرف گڈو اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹرک پر سوار ہوا۔ 17 مئی کی شام کو مدھیہ پردیش کے کٹنی پہنچنے کے بعد اروند ٹرک رکوا کر پانی پینے کے لیے اترا تو اچانک بے سدھ ہو کر گر گیا۔ ایمبولینس سے اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں بھوپال-اندور شاہراہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک مہاجر مزدور کی موت ہوگئی۔

ضلع اسپتال کے ذرائع کے مطابق 'اترپردیش کے ضلع جون پور کے گاؤں جیتاؤ کا رہائشی پنکج سنگھ (35) گذشتہ روز اپنے آبائی گاؤں جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

وجے مہاراشٹر کے ممبھا سے اہل خانہ کے ساتھ اپنے آٹو سے گھر لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران اس کے دل میں درد ہونے پر اس کے اہل خانہ اسے ضلع اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ رات کو ہی اس کے اہل خانہ لاش لے کر اترپردیش کے لیے روانہ ہو گئے۔

اترپردیش کے قنوج ضلع میں منگل کے روز آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک منی بس کے پلٹ جانے کے نتیجے میں نیپالی مہاجر سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذارئع نے بتایا کہ ٹورسٹ بس میں نیپال کے ڈھاگ ضلع میں واقع گورایچ گاوں کے باشندے ہریانہ کے ضلع پانی پت میں چاؤمین اور دیگر فاسٹ فوڈ کی دکان کرتے تھے۔

اس دوران یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت ان کے مہاجر مزدوروں سے ٹرین کرایہ نہ لیں کیونکہ حکومت انھیں یہاں مفت لا رہی ہے۔

یوگی نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن انتظام کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ اب تک ریاست نے 16 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدوروں کی محفوظ گھر واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.