ETV Bharat / state

Protest Against Municipal Corporation کوڑاگھر بنائے جانے پرمقامی باشندے میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے - میرٹھ میں مسلم اکثریتی آبادی والا علاقہ

میرٹھ میں کوڑا گھر بنائے جانے پرمقامی باشندوں نے میونسپل کارپوریشن کے فیصلے خلاف دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ کوڑا گھر کی جگہ اگر پارک بنا دیا جاتا توہم انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے۔ Protest Against Municipal Corporation

Protest Against Municipal Corporation
Protest Against Municipal Corporation
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 5:32 PM IST

میرٹھ میں سوچھ بھارت ابھیان کا نعرہ دینے والی سرکاروں کے افسران میرٹھ میں وزیراعظم نریندر مودی کے نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں۔ میرٹھ میں مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں گندگی کے سبب عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں واقع پرانے کمیلے کی جگہ پر کوڑا گھر بنانے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Protest Against Municipal Corporation

کوڑا گھر کے سامنے مسجد اور راجکیہ گرلز انٹر کالج کی سیکنڑوں طالبات کو گندی سڑکوں سے ہوکر گزرنا پڑ رہا ہے. مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سے کئی مرتبہ شکایت کی گئی لیکن انتظامیہ نے اس پر کبھی کوئی توجہ نہیں دی ۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں صاف صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہو سکا ہے ۔میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی کے خلاف اب علاقے میں رہنے والے مقامی باشندوں نے کوڑا گھر کی جگہ سامنے دھرنا دینا شروع کر دیا ہے ۔ان کا کہنا جب تک میونسپل اس کوڑے گھر کی جگہ پارک کا تعمیراتی کام شروع نہیں کرتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا.

یہ بھی پڑھیں:Mann Ki Baat: وزیراعظم نے من کی بات میں اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی

میرٹھ کے پسماندہ علاقوں بالخصوص مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کی سست رفتار ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وہیں ایسے میں اب یہاں مقامی باشندے دھرنے پر بیٹھنے کے لئے مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.