ETV Bharat / state

کسانوں کے مسائل پر مقامی رکن اسمبلی سرگرم

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:20 AM IST

نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے مظاہرہ کر رہے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے رکن اسمبلی اور یوپی بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پنکج سنگھ نے اتر پردیش کے صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا اور ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجیو متل سے بات کی۔

کسانوں کے مسائل پر مقامی رکن اسمبلی سرگرم
کسانوں کے مسائل پر مقامی رکن اسمبلی سرگرم

نوئیڈا: اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے 81 گاؤں کے کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ دو ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیکن ان کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں نوئیڈا کے رکن اسمبلی اور یوپی بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پنکج سنگھ نے اتر پردیش کے صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا اور ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجیو متل سے بات کی اور کہا، "نوئیڈا کے کسان اپنے مختلف مطالبات اور مسائل کو لے کر طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔

اس گفتگو کے بعد صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا نے پنکج سنگھ کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اس تناظر میں کسانوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور کسانوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ نوئیڈا اٹھارٹی کے سامنے بیٹھے کسانوں نے کئی بار اتھارٹی کے اعلیٰ افسران سے اپنے مسائل کو لے کر بات کی ہے، لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرنے والے 800 سے زائد کسانوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں، لیکن کسانوں کی قیادت کر رہے سکھ ویر خلیفہ کا صاف کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج کرلیں۔ وہ اپنے مطالبات پر قائم رہیں گے جب تک ان کے حق میں فیصلہ نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.