ETV Bharat / state

چھوٹے کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کا قرض - اترپردیش حکومت نے چھوٹے کاروباریوں

اترپردیش حکومت نے چھوٹے کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کے قرض کا اعلان کیا ہے۔

چھوٹے کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کا قرض

author img

By

Published : May 14, 2020, 3:44 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباریوں کے لئے اعلان کئے گئے خصوسی مالی پیکج کے 24 گھنٹوں کے اندر اترپردیش حکومت نے جمعرات کو 2002 کروڑ روپئے روپئے کا قرض ریاست کے بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کارباریوں میں تقسیم کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ایک کلک پر آن لائن دو ہزار سے لے کر دو کروڑ روپئے کے قرض دے کر ’روزگار سنگم آن لائن میلہ‘ کی شروعات کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی چھوٹے کاروباریوں کو ایک کلک کے ساتھ 2002 کروڑ روپئے کے قرض فراہم کرنے والا اترپردیش ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

جمعرات کو شروع ہوئے قرض میلے کے دوران قرض کی پوری رقم ایک مشت کاروباریوں کے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب 56754 کاروباریوں کو 2002 کروڑ روپئے کا قرض ایک بار میں دیا گیا ہے۔

اس قر ض سے 2لاکھ افراد کے روزگار سے وابستہ ہونے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

قرض میلا 20 مئی تک جاری رہے گا۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں روزگار کے مواقع دستیاب کرانے میں محو یوگی حکومت نے اس موقع پر ایم ایس ایم آئی کا ساتھی پورٹل بھی لانچ کیا۔

اس دوران انہوں نے سنگل ونڈو سسٹم کی تصویر بھی جاری کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم مزدوروں اور محنت کش افراد کو یوپی کی طاقت بنائیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ہمارے لئے نقل مکانی کا کلنک ہٹانے کا بھی بڑا موقع ہے۔ اس لئے ہم کام کرنے والے مزدوروں کی اہلیت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں'۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'ہم یوپی میں ملک کا سب سے بڑا ایم ایس ایم ای سیکٹر بنانا چاہتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.