ETV Bharat / state

NPE 2020 اے ایم یو میں ’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘ کی لائیو اسٹریمنگ - live streaming at amu

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کی تیسری سالگرہ پر ’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘ کی لائیو اسٹریمنگ منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔NPE 2020

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 12:18 PM IST

علی گڑھ: قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کی تیسری سالگرہ پر منعقد ہونے والے ’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘ کی لائیو اسٹریمنگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بھی کی گئی جس میں اساتذہ و طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) کی تیسری سالگرہ پر منعقد ہونے والے ’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘ کی لائیو اسٹریمنگ میں اے ایم یو کے طلباء، اساتذہ، اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کے اراکین نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر عبدالعلیم کی قیادت میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور وزیر اعظم کے افتتاحی خطاب کو بغور سنا۔ پرگتی میدان، نئی دہلی میں نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں منعقدہ اس پروگرام میں ملک کے مختلف علاقوں سے اساتذہ، طلباء اور دیگر اعلیٰ تعلیمی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پرطلباء کے تیار کردہ فن پاروں اور سائنس وٹکنالوجی کے ماڈلز کی ایک بڑی نمائش بھی لگائی گئی تھی، جس کے چنندہ حصوں کا مشاہدہ لائیو اسٹریمنگ میں شریک ہوکر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ نے کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے بچوں، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: :مدارس کے اساتذہ کے لئے دس روزہ آن لائن ورکشاپ

انھوں نے کہا کہ این ای پی- 2020 نوجوانوں کی ایک نئی نسل تیار کرے گی جو 2047ء تک یعنی ملک کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے قومی ہدف کی تکمیل میں معاون ہوں گے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور اسکولوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے این ای پی 2020کے ذریعے ملک میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعظم کے خطاب کو بغور سنا اور اس میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.