میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبۂ انگریزی کی جانب سے ایک تین روزہ ادبی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 26 مارچ سے شروع ہو رہے اس ادبی میلے میں انگریزی ادب کے علاوہ ہندی، اردو، پنجابی، سنسکرت اور روسی زبان کے ادیب اور مصنفین شرکت کریں گے۔ Literary Festival in Charan Singh University
میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبۂ انگریزی اور شعبۂ اردو کے اشتراک سے پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں انگریزی زبان کے علاوہ دوسری بھارتی زبانوں کے ایک دوسرے پر اثرات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ادبی میلے میں منعقد ہونے والے سیشن اور شرکت کرنے والی شخصیات سے متعلق جانکاری فراہم کرانے کے مقصد سے شعبۂ انگریزی میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں میلے میں ہونے والے پروگراموں کے متعلق جانکاری مہیا کرائی گئی۔
میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبۂ انگریزی اور شعبۂ اردو کے اشتراک سے منعقد ہونے اس ادبی میلے میں انگریزی زبان کے علاوہ اردو ہندی سنسکرت پنجابی اور روسی زبانوں کے ماہرین شرکت کر ایک دوسرے کے ادب میں تبادلہ خیال کریں۔ تین دن تک چلنے والے اس ادبی میلے میں رسرچ کے طلباء کو بہتر مواد مل سکے گا۔