ETV Bharat / state

بنارس میں ادبی محفل

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے معروف شاعر روشن لال روشن کی یاد میں دبستان ادب کی جانب سے ادبی محفل کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

banaras
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 2:54 PM IST

اس نشست کی صدارت شہر کے معروف شاعر اور بزرگ صحافی اور روزنامہ قومی مورچہ کے سابق مدیر تاج الدین اشعر رام نگری نے کی۔

جبکہ بنگلور سے آئے نوجوان شاعر غفران امجد اس نشست میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔

video

پروگرام کے آغاز میں آنجہانی روشن لال روشن کی حیات و خدمات پر ایک مقالہ پیش کیا گیا اس کے بعد عارف ہندی نے روشن لال روشن کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔

مقالہ اور تاثر کے بعد انجمن دبستان ادب کے سکریٹری خالد جمال نے مہمانوں کا استقبال کیا اور آنجہانی روشن لال روشن کی کچھ غزلیں پیش کیں۔

نشست میں شعراء نے اپنے کلام سے روشن لال روشن کو خراج عقیدت پیش کیا اور سامعین کو محظوظ کیا۔

انجمن دبستان ادب کے سکریٹری خالد جمال نے دوران گفتگو بتایا کہ روشن لال روشن کا انتقال کم عمری میں ہی ہو گیا تھا لیکن انہوں نے پوری زندگی ادب کے لیے وقف کر دی تھی، وہ زندگی بھر صرف شاعری کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اس دنیا کو داغ مفارقت دے گئے لیکن ان کی شاعری لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روشن لال روشن نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی لیکن غزل ان کا خاص میدان رہا اور انہوں نے اپنی شاعری میں زندگی کے مختلف موضوعات پر بحث کی ہے۔

اس نشست میں تاج الدین اشعر رام نگری، شاد عباسی، مائل بنارسی، حبیب بنارسی، غفران امجد، خلیق الزماں، کبیر جمل، خالد جمال، شاد مشرقی، ڈاکٹر اختر مسعود، بختیار نواز، راز بنارسی، فرخ شاہد وغیرہ نے اپنے کلام پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض زمزم رام نگری نے انجام دیے۔

اس پروگرام میں شعراء کے علاوہ شہر کے معززین اور سخن فہم افراد شامل ہوئے۔

Intro:

Body:انجانی روشن لال روشن کی یاد میں ادبی محفل کا انعقاد
شہر بنارس کے معروف شاعر انجانی روشن لال روشن کی یاد میں دبستان ادب کی جانب سے ادبی محفل کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست کی صدارت بنارس کے معروف شاعر اور بزرگ صحافی روزنامہ قومی مورچہ کے سابق مدیر جناب تاج الدین اشعر رام نگری نے کی اور بینگلور سے آئے ہوئے نوجوان شاعر غفران امجد اس نشست میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
پروگرام کا آغاز انجمن دبستان ادب بنارس کی جانب سے کیا گیا تھا۔
پروگرام کے آغاز میں آنجہانی روشن لال روشن کی حیات و خدمات پر ایک مقالہ پیش کیا گیا اس کے بعد عارف ہندی نے راشن لال روشن کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔
مقالہ اور تاثر کے بعد انجمن دبستان ادب کے سیکریٹری خالد جمال نے مہمانوں کا استقبال کیا اور آنجہانی روشن لال روشن کی کچھ غزلیں پیش کیں۔
نشست میں شعراء نے اپنے تازہ کلام سے روشن لال روشن کو خراج عقیدت پیش کیا اور سامعین کو محظوظ کیا۔
انجمن دبستان ادب کے سیکریٹری خالی جمال نے دورآن گفتگو بتایا کہ روشن لال روشن کا انتقال کم عمری میں ہی ہو گیا تھا لیکن انہوں نے پوری زندگی ادب کے لئے وقف کر دی تھی وہ زندگی بھر صرف شاعری کرتے رہے اور اس کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اس دنیا کو داغ مفارقت دے گئے لیکن ان کی شاعری لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ روشن لال روشن نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی لیکن غزل ان کا خاص میدان رہا اور انہوں نے اپنی شاعری میں زندگی کے مختلف موضوعات پر بحث کی ہے۔
نشست میں تاج دین اشعر رام نگری، شاد عباسی، مائل بنارسی، حبیب بنارسی، غفران امجد، خلیق الزماں، کبیر جمل، خالد جمال، شاد مشرقی، ڈاکٹر اختر مسعود، بختیار نواز، راز بنارسی، فرخ شاہد وغیرہ نے اپنے کلام پیش کیے۔
نشست کی نظامت زمزم رام نگری نے کی۔ اور اس پروگرام میں شعراء کے علاوہ شہر کے معززین اور سخن فہم شامل ہوئے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.