اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے بین ریاستی سطح پر انگریزی شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے ٹرک سوار دو بدمعاشوں کو بھدوہی کے گوپی گنج علاقے سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 665 پیٹی شراب ضبط کی ہے، جس کی تخمینی قیمت 80 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
ایس ٹی ایف نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع پر ایس ٹی ایف کی پریاگ راج فیلڈ اکائی نے بین ریاستی سطح پر انگریزی شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو اراکین کو ککرہی ریلوے کراسنگ سے 50میٹر پہلے، گوپی گنج علاقے سے گرفتار کرلیا۔
ان کے ٹرک سے 665 پیٹی انگریزی شراب برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین میں ٹرک ڈرائیور پنچات کے بڑالی باشندہ گرمیت سنگھ اور من پریت سنگھ شامل کے رہنے والے ہیں۔ شراب کے علاوہ ٹرک سے فرضی نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ برآمد شراب جرکھ پور موہالی پنچاب سے نودیپ سنگھ عرف نوی اگروال عرف لکی سنگھ و جسونت سنگھ نے بہار کے مظفر پور تک پہنچانے کے لئے بھیجا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مظفرپور پہنچے پر شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے کچھ لوگ رابطہ کر کے خود شراب کو اپنے اڈوں تک لے کر جاتے۔
گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔