انہوں نے اپنے چیف سکریٹری کو ایک ہفتہ کے اسٹمیٹ تیار کرکے ضلع کے افسران کو رقم مہیہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
بارہ بنکی میں سرس میلے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر راجیندر پرتاپ سنگھ عرف موتی سنگھ نے کہا کہ 'وکاس بھون میں لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو تین منزل تک اپنے پروڈکٹس کے ساتھ جانے میں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ کچھ خواتین تو وہاں تک جا بھی نہیں سکتیں۔ اس لئے وکاس بھون میں جلد ہی لفٹ لگوائی جائے گی'۔
انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کی وہ ایک ہفتہ میں تمام کاروائی کر ضروری رقم ضلع انتظامیہ کو مہیہ کرا دیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ بنکی کا وکاس بھون تین منزل کا ہے اور ان سے منسلک متعدد دفتر دوسری اور تیسری منزل پر ہیں۔ اس کی وجہ سے عام لوگوں کو چڑھنے اترنے میں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ لفٹ لگنے سے وکاس بھون آنے جانے والوں کو کافی آسانی ہوگی۔