ETV Bharat / state

Pratapgarh Wife Murder Case اہلیہ کے قتل کے مجرم شوہر کو عمرقید و جرمانہ

پرتاپگڑھ ضلع سیشن جج پردیپ کمار سنگھ کی عدالت نے اہلیہ کے قتل کے مجرم شوہر کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ Wife Murder Case in Pratapgarh

اہلیہ کے قتل کے مجرم شوہر کو عمرقید و جرمانہ

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 2:11 PM IST

پرتاپ گڑھ: ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع سیشن جج پردیپ کمار سنگھ کی عدالت نے اہلیہ کے قتل کے مجرم شوہر کو عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے بموجب مقدمہ مدعی دھیرج کمار سنگھ نے تھانہ کندھئیی پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی بہن سونا دیوی کی شادی تھانہ کندھئی علاقے کے کھوجھی کلاں گاوں کے باشندے شمبھو ناتھ سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی ۔ Life imprisonment for husband of killing wife

شادی کے بعد اس کے تین بچے پیدا ہوئے ۔5/فروری 2016 کو اس کی بہن سونا دیوی کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی ،جس کی اطلاع اس کے مامو چھوٹے لال نے دی ۔پوسٹمارٹم رپورٹ میں گلا دبانے سے موت کی توثیق ہوئی ۔مقتولہ شوہر شمبھو ناتھ سنگھ کے ناجائز تعلقات کی مزاحمت کرتی تھی ،جس کے سبب اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر شمبھو ناتھ سنگھ کے خلاف قتل کا کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: قتل معاملہ میں قصوروار شوہر کو سزائے عمر قید

عدالت نے منگل کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شمبھو ناتھ سنگھ کو عمرقید و پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی ڈی جی سی یوگیش شرما و اے ڈی جی سی وکرم سنگھ نے کی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.