بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کی طرح بارہ بنکی میں اسکول چلو مہم کا آغاز کیا گیا۔ ریاستی وزیر ممکلت فوڈ اینڈ سپلائی ستیش شرما نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر اسکول چلو مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر مملکت نے ہدایت دی کہ اسکول چلو مہم میں صد فیصد رجسٹریشن کے ٹارگیٹ کو مکمل کرنے کے ساتھ اصولی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر خاص توجہ دی جائے، تبھی تعلیم کا اصل مقصد مکمل ہوگا. Let's Go School Campaign Launches with 100% Registration Target
مزید پڑھیں:
- بارہ بنکی کے بازاروں میں رمضان کی رونقیں بحال
بارہ بنکی شہر کے، کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں منعقد اسکول چلو مہم کی افتتاحی تقریب میں سب سے پہلے وزیر اعلیٰ کا شراوستی ضلع سے سیدھے راست خطبہ سنایا گیا۔ اس کے بعد طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرامس پیش کئے۔ اس موقع پر مشن کایا کلپ کے ذریعہ اسکولوں کی تعمیر میں بہتر تعاون کرنے والے تقریباً ایک درجن گاؤں کے پردھانوں کا اعزاز کیا گیا۔ اس کے بعد ان ہیڈ ماسٹرز کا اعزاز کیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائے ہیں۔ آخر میں ان طلباء کا بھی اعزاز کیا گیا جنہوں نے اول نمبر لاکر مثال پیش کی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کانوینٹ اسکول کے مقابلے محکمۂ بیسک تعلیم کے اسکولوں کو لانے کی کوشش کر رہی ہے.