اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد ہنر ہاٹ (Hunar Haat) کا انعقاد کیا گیا جو با رونق تو ہے مگر لوگوں کی بھیڑ توقع سے کم ہے۔
لکھنؤ (Lucknow) کے اودھ بہار کالونی میں منعقد ہنر ہاٹ (Hunar Haat) کا تھیم اس برس ووکل فار لوکل اور آتم نربھر بھارت، آزادی کا امرت مہوتسو ہے جس کے تحت ہنر ہاٹ میں کاکوری کانڈ سے لے کر بیگم حضرت محل سمیت متعدد مجاہدین آزادی کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔
اس دوران متعدد ریاستوں سے آئے ہوئے کاریگروں اور کاروباری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ توقع کے مطابق عوام کی بھیڑ نہیں ہے۔ تاہم اقلیتی وزارت کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اس طرح کے پروگرامز اترپردیش میں مسلسل منعد کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
وہیں ایک کاروباری نے بتایا کہ لکھنؤ میں مشینوں سے بنی ہوئی چیزوں کو لوگوں نے نظرانداز کرکے ہاتھ سے بنی چیزوں کو ترجیح دیا ہے اور بڑی تعداد میں خریداری بھی کی جارہی ہے۔ کاروباریوں کو امید ہے کہ آخری دنوں کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوگا۔