اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے قصبہ چھررا کے میں نہال سنگھ انٹر کالج میں صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے کالج کے کلاس روم میں ایک تیندوا The leopard entered the classroomداخل ہوگیا اور ایک طالب علم پر حملہ کیا اور زخمی بھی کر دیا۔
اطلاع کے مطابق تیندوا کو پکڑنے کے لیے آگرہ سے محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی پہنچی تھی۔ پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جدوجہد کے بعد اس تیندوے کو پنجرے میں قید کر لیا جس کے بعد کالج انتظامیہ سمیت مقامی لوگوں نے سکون محسوس کیا۔
زخمی طالب علم لخیراج نے بتایا جیسے ہی میں اپنی کلاس میں داخل ہوا تو پیچھے بیٹھے تیندوا نے مجھ پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
اسکول کے پرنسپل کا کہنا ہے جیسے ہی صبح کالج کھلا تو بچے آرہے تھے اسی وقت ایک تیندوا بھی کلاس میں داخل ہوگیا جس نے ایک طالب علم پر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔
فی الحال بچہ صحیح ہے اس کے سرکاری اسپتال میں علاج کروا دیا گیا ہے۔ بچہ صحت یاب ہے اور وہ اس وقت اپنے گھر پر ہے۔ پرنسپل نے بتایا کہ تیندوا کالج کے کمرہ نمبر 10 میں داخل ہوا تھا۔ جس کو سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا جا رہا ہے۔
محکمہ جنگلات کی افسر نے بتایا کہ یہ تیندوا جنگلات کے آس پاس پایا جاتا ہے یہ رہائشی علاقوں میں نہیں پایا جاتا۔
بہت کم دیکھا جاتا ہے کہ یہ تیندوا انسانی آبادی کے آس پاس آ جاتا ہے جب بھی ایسا ہوتا ہے تو ہم لوگ اس کا ریسکیو کرکے اس کو دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیتے ہیں۔ یہاں پر بھی ہماری Wild life SOS کی ٹیم نے کافی محنت کی نیٹ وغیرہ کی مدد سے تیندوا کو پکڑ کر پنجرے میں قید کر لیا گیا ہے جس کو ہم جنگل میں چھوڑ دیں گے۔