میرٹھ: میرٹھ میں تیندوا دکھائی دینے سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا جا رہا ہے،حالانکہ محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن تیندوا ابھی بھی ریسکیو ٹیم کی پہنچ سے باہر ہے۔محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے افسران نے عوام سے کہا کہ کسی بھی طرح کی پریشانی کا ماحول نا بنائے اور اگر کسی شخص کو تیندوا دکھائی دے تو فوراً متعلق افسران کو اس کی خبر دینے کی اپیل کی،تاکہ تیندوے کو جلد سے گرفت میں لیکر عوام کو تحفظ دیا جاسکے۔
حالانکہ ابھی تک تیندوے نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ہے دیر رات تقریباً 1.30 بجے چیتے کو کیرتی پیلس پولیس چوکی کے قریب سے گزرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹٰج میں دیکھا گیا۔ وہ کیرتی پیلس چوکی کے قریب جاگرتی وہار ایکسٹینشن کی طرف سے جاتا دیکھا گیا ہے۔
یہ مکمل طور پر رہائشی علاقہ ہے، افسران کو اندیشہ ہے کہ تیندوا ایک نالے کی مدد سے یہاں آیا تھا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیندوے نے دیوار سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور پھر ایکسٹینشن کی طرف چلا گیا۔
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی تیندوا میرٹھ میں شہر کے رہائشی علاقے میں داخل ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اس تیندوے کو صبح 2.30 بجے ٹی پی نگر پولیس اسٹیشن کے پیچھے جوالا نگر میں دیکھا گیا تھا۔
Leopard Spotted in Anantapur اے پی کے ضلع اننت پور میں تیندوے کا خوف
کالونی میں نصب سی سی ٹی وی میں تیندوا گھومتا ہوا کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔ اس تیندوے نے ایک کتے کا پیچھا بھی کیا تھا۔ اب شہر میں دوبارہ تیندوا نظر آنے سے عوام پریشان ہیں حالانکہ محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کے افسران تیندوے کو جلد گرفت میں لینے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہیں وہ عوام سے کسی بھی طرح کی افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کر رہے ہیں۔