ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے شاہ پور تھانہ علاقے کے لیکھ پال لوکیش کمار جو صدر تحصیل میں کام کرتے ہیں ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
لیکھ پال لوکیش کمار پر ایک کسان سے زمینی معاملے کو لے کر رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لیکھ پال کا کسان سے تحقیقات کے نام پر 1400 روپے کی رشوت لینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔'
اس معاملے کو لے کر ایس ڈی یم صدر نے کارروائی کرتے ہوئے لیکھ پال کو معطل کردیا اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔
لیکھ پال پر الزام ہے کہ 'انہوں نے ایک کسان سے دو ہزار روپے کی رشوت مانگی کچھ سودے بازی کے بعد معاملا چودہ سو روپے میں طے ہوا اور لیکھ پال کو 1400 روپے دے دیے گئے لیکن پورا معاملہ موبائل میں قید ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: رشوت لیتے ہوئے لیکھ پال رنگے ہاتھوں گرفتار
مظفر نگر ایس ڈی ایم صدر دیپک کمار نے بتایا کہ 'اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر لیکھ پال لوکیش کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'تحصیل دار صدر ابھیشیک شاہی کو معاملے کے جانچ سونپ دی گئی ہے اور ویڈیو کب کا ہے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ مکمل جانچ کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔'