کیمپ کا اہتمام میناکشی سنہا سکریٹری،ضلع قانونی خدمات اتھارٹی گوتم بدھ نگر کی صدارت میں منعقد ہوا، مذکورہ کیمپ میں،شامل کالج کے ڈائرکٹرنریش بہل، ضلع جیل گوتم بدھ نگر کے سپرنٹنڈنٹ وپن مشرا، جیلرستیہ پرکاش، ڈی ایم ای کالج کے پروفیسر بھاویش اور قانون کے طلباء موجود تھے۔
مذکورہ خواندگی کیمپ میں18 سے 21 سال تک کے قیدیوں کے معاملات سے متعلقہ مسائل سنے گئے، اور ڈی ایم ای کالج کے طلباء نے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ سے قیدیوں کے رہائش گاہ کے سلسلے میں جانکاری حاصل کی ۔
ڈی ایم ای کالج نے سماجی اور دینی کتابیں وغیرہ قیدیوں کو عطیہ کیا، تاکہ قیدی ضلع جیل میں رہتے ہوئے اپنے وقت کا بہتر استعمال کرسکیں۔
واضح رہے کہ محترمہ میناکشی سنہا نے بتایا کہ ضلع جیل میں زیر حراست قیدیوں کو اپنا وقت کا صحیح طور پر استعمال کرنا چاہئے اور اپنے حقوق اور فرائض سے بھی باخبر رہنا چاہئے۔