ETV Bharat / state

نوئیڈا: مختلف اسکولز اور کالجز میں قانونی آگاہی پروگرام

قانونی آگاہی پروگرام کے دوران کالج کے تمام طلباء کو تفصیل سے قانونی معلومات فراہم کئے گئے اور ان کی اہمیت بتائی گئی اور مفت قانونی امداد، لوک عدالت، مستقل لوک عدالت وغیرہ کی طرح چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

نوئیڈا: مختلف اسکولز اور کالجز میں قانونی آگاہی پروگرام
نوئیڈا: مختلف اسکولز اور کالجز میں قانونی آگاہی پروگرام
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 6:57 PM IST

نوئیڈا: 'آزادی کا امرت مہوتسو' پروگرام کے تحت گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ جج اور جے ہند کمار سکریٹری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے گلگوٹیا یونیورسٹی میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔

نوئیڈا: مختلف اسکولز اور کالجز میں قانونی آگاہی پروگرام

اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکرٹری جےہند کمار سنگھ نے کہا کہ اساتذہ طلبا کو منزل تک لے جانے کا ایک ذریعہ اور ان کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔ استاد کا مقام والدین کے مقابلے میں بلند ہوتا ہے۔ والدین بچے کو جنم دیتے ہیں مگر استاد طلبا کی کردار سازی کرکے روشن مستقبل کی بنیاد تیار کرتا ہے۔

بیداری پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے جہیز اور انٹی ریگنگ کے موضوع پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام کسان انٹر کالج (پارسول) میں بھی قانونی آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کالج کے تمام طلباء کو کلاس ٹیچرز نے تفصیل سے قانونی معلومات فراہم کیں اور ان کی اہمیت بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi: لکھنؤ ایئر پورٹ پر روکے گئے راہل گاندھی

وہیں گرلز انٹر کالج (جیور، گوتم بدھ نگر) میں بھی قانونی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مفت قانونی امداد، لوک عدالت، مستقل لوک عدالت وغیرہ کی طرح چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.