ETV Bharat / state

نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام - نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نئی دہلی

نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ جج اشوک کمار ہشتم نے حکومتی اسکیموں کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے ضلع سطح کے افسران کے ساتھ ججی آڈیٹوریم میں ایک اہم میٹنگ بلائی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نئی دہلی اور اتر پردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی لکھنؤ کی قیادت میں منعقد ہونے والا پروگرام حکومت کے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔

نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 12:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ ہیڈا کوارٹر، تحصیل، گاؤں کے اسکول، کالج، لاء کالج، یونیورسٹیاں اور دیگر اہم مقامات پر 2 اکتوبر سے 14 نومبر تک نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نئی دہلی اور اترپردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی لکھنؤ کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قانونی امداد اور قانونی آگاہی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام

حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کو اس اہم پروگرام سے جوڑا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں تک اسکیم کے بارے میں جانکاریاں حاصل ہوں اور وہ اس سے مستفید ہوسکیں۔

اسی سلسلے میں نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ جج اشوک کمار ہشتم نے حکومتی اسکیموں کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے ضلع سطح کے افسران کے ساتھ ججی آڈیٹوریم میں ایک اہم میٹنگ بلائی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نئی دہلی اور اتر پردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی لکھنؤ کی قیادت میں یہ پروگرام حکومت کے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی قانونی امداد کے پروگراموں اور قانونی آگاہی کے پروگراموں کے ذریعہ حکومت کی اسکیموں کو وسیع پیمانے پر بتانا ہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد مستحقیقن کو اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں:تقریباً تیس فیصد اموات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے

انہوں نے میٹنگ میں ہدایت کی کہ افسران اپنے متعلقہ محکمہ کا ایکشن پلان بنائیں اور اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گوتم بدھ نگر کو دستیاب کرائیں تاکہ حکومت کے اس اہم پروگرام کو ضلع میں مکمل طور پر کامیاب بنا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

منعقدہ اہم میٹنگ میں وٹس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج راجیو کمار، سی جے ایم ریچا اپادھیائے، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکریٹری جئے ہند کمار سنگھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایڈمنسٹریشن دیواکر سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما، اے ڈی سی پی ہیڈ کوارٹر الناران، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ افسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر، ڈسٹرکٹ پنچایت راج افسر، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر، ڈسٹرکٹ پروبیشن افسر اور دیگر افسران نے اہم اجلاس میں حصہ لیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.