ETV Bharat / state

Importance of AMU Maulana Azad Library: اورینٹل ریسرچ میں مولانا آزاد لائبریری کی اہمیت پر لکچر - مولانا آزاد لائبریری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری

''علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری جیسی مخصوص لائبریریاں پوری دنیا میں کی جانے والی تحقیق کی ضروریات کو پورا کررہی ہیں۔ اے ایم یو کی لائبریری ایک ایسا ہی معلوماتی مرکز ہے جو مشرقی دنیا کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کر رہی ہے۔'' Importance of AMU Maulana Azad Library

اورینٹل ریسرچ میں مولانا آزاد لائبریری کی اہمیت پر خطبہ

author img

By

Published : May 28, 2022, 8:22 PM IST

علیگڑھ: اورینٹل ریسرچ میں "مولانا آزاد لائبریری کی اہمیت" پر کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر ایس ایم عزیز الدین حسین نے مخطوطات کی قیمتی خزانے کی اہمیت کا ذکر کیا جو اے ایم یو کی مولانا آزاد لائبراری میں استشراق کی تاریخ کو ریکارڈ کرنے کے لئے جاری عالمی پروجیکٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ Importance of AMU Maulana Azad Library

پروفیسر ایس ایم عزیزالدین نے کہا "لائبریریوں نے ہمیشہ معلومات کو ذخیرہ کرنے اور ان کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بہت کم لائبریریاں عام ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔ لیکن مولانا آزاد لائبریری جیسی مخصوص لائبریریاں پوری دنیا میں کی جانے والی تحقیق کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ اے ایم یو کی لائبریری ایک ایسا معلوماتی مرکز ہے جو مشرقی دنیا کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کر رہا ہے"۔

انہوں نے مشرقی زبانوں کے میدان میں اپنے تجربات بیان کیے اور مخطوطات سے متعلق تحقیقی عمل میں باریک تکنیکی امور پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ایس ایم عزیز الدین نے خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری اور رامپور رضا لائبریری میں موجود مخطوطات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ Importance of AMU Maulana Azad Library

مزید پڑھیں:

وہیں اے ایم یو لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اے ایم یو لائبریری میں دستیاب مختلف ثقافتوں کے وسیع ذخیرہ کے بارے میں بات کی۔ پروفیسر مسعود انور علوی (شعبہ عربی) نے اختتامی کلمات ادا کئے۔ ڈاکٹر آصف فرید صدیقی نے شکریہ ادا کیا، جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر منور اقبال نے انجام دئے۔

واضح رہے کہ مولانا آزاد لائبریری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری ہے جو مخطوطات اور نایاب کتابوں کے ذخیرے کے لیے مشہور ہے۔ مولانا آزاد لائبریری میں اس وقت تقریبا 14 لاکھ کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری اپنے طلبہ، ماہرین تعلیم اور ریسرچ سکالرز کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ Maulana Azad Library Central Library of Aligarh Muslim University

موجودہ سات منزلہ عمارت کا افتتاح بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 1960 میں کیا تھا اور لائبریری کا نام مولانا آزاد لائبریری کے نام سے رکھا گیا جو ایک عظیم عالم، ماہر تعلیم، سیاست دان، آزادی پسند اور بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کے نام پر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.