ETV Bharat / state

Lecture On Education خواتین اور بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر لیکچر - اے اے ڈبلیو ایف اور برائٹ برینز پلے اسکول

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پولی ٹیکنیک کی پولی سوسائٹی نے جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ کے تحت جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر خواتین اور بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

خواتین اور بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر لیکچر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 6:13 PM IST

علی گڑھ: اے اے ڈبلیو ایف اور برائٹ برینز پلے اسکول کی بانی ڈائریکٹر طلعت جاوید نے کہاکہ تعلیم انسان کے علم، ہنر، شخصیت اور رویہ کو نکھارتی ہے۔ تعلیم انسان کو تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ ذہین ثابت کرتی ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ زندگی کو بدلنے کا سب سے اہم ذریعہ تعلیم ہی ہے۔ یہ ہماری سماجی اور معاشی حیثیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ تعلیم لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے کیونکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ فرد کو اچھی نوکری ملنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

خواتین اور بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر لیکچر میں اپنے خطاب میں اے اے ڈبلیو ایف اور برائٹ برینز پلے اسکول کی بانی ڈائریکٹر طلعت جاوید نے خواتین اور بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرکاری , غیر سرکاری پروگراموں اور اسکیموں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے واقفیت حاصل کریں اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کی خواتین اور بچوں میں تعلیم کی توسیع میں مدد کریں۔مہمان مقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے پرنسپل پروفیسر ارشد عمر نے کہا کہ اس لیکچر کا مقصد طلباء اور عملے کے اراکین کو تعلیم کے ذریعے تفویض اختیارات کے سلسلہ میں بیدار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:.AMU Mathematics Dep علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ ریاضی ہندوستان میں نمبر ایک پر

اپنے ابتدائی کلمات میں اپلائیڈ سائنس اور ہیومینٹیز سیکشن کی کوآرڈینیٹر سیدہ فہیم نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے، جس میں سبھی کو آگے آنا چاہئے۔

پولی سوسائٹی کے انچارج ڈاکٹر ایس کلیم افروغ زیدی نے کہا کہ ڈپلوما انجینئرنگ کے مختلف اسٹریمز کے طلباء نے پروگرام میں شرکت کی اور مہمان مقرر کے خطاب سے مستفید ہوئے۔ڈپلوما انجینئرنگ کی طالبہ رفا خانم نے پروگرام کی نظامت کی اور ڈاکٹر فردوسی بیگم نے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.