ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ بیسک تعلیم کی جانب سے اس دفعہ اس امتحان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی پرچہ کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
لرننگ آؤٹ کم امتحان میں اس دفعہ درجہ 3 سے 5 تک کے طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ امتحان درجہ 6 سے درجہ 8 تک کے طلبا کے لیے ہی ہوتا تھا۔ یہی نہیں اس دفعہ طلبا کے تحریری ہنر کا میعار دیکھنے کے لیے پرچے میں آبجیکٹیو سوالات کے ساتھ وضاحتی سوالات بھی رکھے گئے ہیں۔
ٹیچرس لرننگ آؤٹ کم امتحان کو طلبا کے لیے مفید مان رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے طلبا کے تعلیمی میعار کا اندازہ مل سکے گا۔
نئے تعلیمی نظام میں طلبا کو پہلے کے مقابلے زیادہ امتحان دینے پڑ رہے ہیں۔ لیکن اساتذہ اسے مثبت مان رہے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ ہمیں طلبا کے تعلیمی میعار کو دیکھنا ہے اور امتحان ہی اسے دیکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔