ETV Bharat / state

معروف عالم دین مفتی سعید پالن پوری کا انتقال

ایشیا کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا مفتی سعید پالنپوری آج اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

معروف عالم دین مفتی سعید پالنپوری کا انتقال

author img

By

Published : May 19, 2020, 2:11 PM IST

مولانا مرحوم 1942 میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی وطن کانٹھا شمالی گجرات ہے۔

آپ کی ابتدائی تعلیم گجرات میں ہی ہوئی۔ اپنے والد سے ابتدائی تعلیم کی تکمیل کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لئے دارالعلوم چھاپی چلے گئے۔ وہا ں آپ چھ ما ہ مقیم رہے اور فارسی کی ابتدائی کتابیں آپ نے پڑھیں۔

اس کے بعد اعلی تعلیم کے حصول کے لئے نذیر احمد پالنپوری کے مدرسہ میں داخلہ لیا اور وہاں آپ نے عربی درجہ کی شرح جامی تک کی تعلیم مکمل کی۔

اس کے بعد آپ نے مظاہر علوم سہارنپور میں داخلہ لیا اور یہاں آپ نے عربی کی کتاب نحو، منطق اور فلسفہ کی کتابیں پڑھیں۔

یہاں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ ایشیا کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور یہاں آپ نے حدیث اور فقہ سمیت دیگر فنون کی کتابیں پڑھیں۔

دورہ حدیث کے فراغت کے بعد آپ نے شعبہ افتا میں داخلہ لیا اور فتاوی نویسی کی تربیت حاصل کی۔

دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد آپ دارالعلوم اشرفیہ (سورت) میں تقریبا دس سال تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔

اس کے بعد آپ دارالعلوم دیوبند تشریف لائے اور یہاں تاحیات درس تدریس انجام دیتے رہے۔

آپ کئی دینی کتابوں کے مصنف و مولف بھی ہیں۔

تنفس کی تکلیف کے بعد آج 25 رمضان المبارک کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔

آپ کے انتقال سے علمی دنیا سوگوار ہے اور آپ کے جانے سے علمی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے۔ مستقبل قریب میں اس کا پر ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.