ETV Bharat / state

Lawyers Reaction آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

میرٹھ میں آج آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکے جانے کے لیے حکومت ہند سے اس معاملے میں مداخلت کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 8:03 PM IST

آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکے جانے کے لیے حکومت ہند سے اس معاملے میں مداخلت کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر وکلا کی جماعت کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ فلسطین اور ہندوستان کے ساتھ ہماری پرانے دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ ایسے میں ہمیں فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین کے بے گناہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔

وہیں یونین کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس تمام فساد کے پیچھے امریکہ ایک اہم کردار نمایا کر رہا ہے۔ اس کا مقصد تمام مسلم ممالک کے تیل پر قبضہ کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اسرائیل کے ذریعہ ایک کے بعد ایک مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایسے سعودی عرب اور تمام اسلامک ملکوں کے حکمرانوں کو ایک ساتھ ہونے کی ضرورت ہے۔ اسی وقت اسرائیل اور امریکہ کو جواب دیا جا سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب اب ہندوستان میں بھی فلسطینی عوام کے حق آوازیں بلند ہوتی دکھائی دے رہی جس مختلف سماجی تنظیموں کے علاوہ بھارتیہ کسان یونین وکلا کی جماعت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی آنے دنوں میں میرٹھ میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:US Anti-Islamophobia Strategy امریکہ اسلامو فوبیا مخالف حکمت عملی تیار کرے گا

وکلا کی جماعت کا ماننا ہے کہ جس طرح سے اسرائیلی افواج فلسطین اور غزہ میں مظلوموں پر اپنا قہر برسا رہی ہے اس کو جلد از جلد روکے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل کو روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.