ETV Bharat / state

Lawyers Protest In Bareilly: بریلی میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ، بی جے پی خاتون رہنما کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

بریلی میں سینئر وکیل پر حملے کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ بی جے پی خاتون رہنما پر پولیس کی مہربانی کے بعد وکلاء نے ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تمام وکلاء نے ایک ساتھ جمع ہوکر ضلع کلیکٹریٹ کے چوراہے کو جام کر دیا۔ Lawyers Protest In Bareilly, Demand for action against BJP woman leader

بریلی میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ
بریلی میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : May 20, 2022, 12:39 PM IST

بریلی میں سینئر وکیل پر ایک سیاسی خاتون رہنما کی جانب سے حملہ کرنے کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی خاتون رہنما پر پولیس کی مہربانی کے بعد وکلاء نے ضلع کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تمام وکلاء نے ایک ساتھ جمع ہوکر ضلع کلیکٹریٹ کے چوراہے کو جام کر دیا۔ فی الحال موپع پر پہنچی سی او فرسٹ شویتا یادو نے بار کے تمام سینئر لائر سے بات کی اور اس معاملہ میں کارروائی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بہرحال وکلاء نے سیاسی خاتون کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہونے تک ”عدالت“ میں نو ورک یعنی کوئی کام نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Lawyers Protest In Bareilly

بریلی میں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ

بریلی میں سینئر وکیل پر حملے کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی تک وکلاء عدالتی کام نہیں کریں گے۔ کچھ ہی دیر میں وکلاء سڑکوں پر نکل آئے۔ کلکٹریٹ چوراہے کو جام کیا اور اسٹیشن روڈ چوراہے پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔ وکلاء نے پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی تھانے سے ضمانت ہو گئی ہے۔ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وکلاء شہر کوتوال کی معطلی کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔ موقع پر پہنچی سی او فرسٹ شویتا یادو نے یقین دلایا کہ وہ بار ایسوسی ایشن کے مطالبات سے ایس ایس پی کو آگاہ کریں گی، اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ وکلاء نہیں مانے اور پولس انتظامیہ مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bareilly Government Inter College:بریلی کے گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر

سینئر وکیل ششی کانت شرما نے مشورہ دیا کہ چوراہے پر بات کرنے کے بجائے بار کے آڈیٹوریم میں بات چیت کی جانی چاہئے۔ کافی دیر تک بار کے آڈیٹوریم میں مذاکرات ہوتے رہے، لیکن پولیس انتظامیہ کے فیصلے کے سامنے وکلاء عدالتی کام کرنے کو تیار نہیں تھے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر اروند سریواستو اور سکریٹری وی پی دھیانی نے ناراضگی کے پیش نظر عدالتی کام سے پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خزانچی دیپک پانڈے، امیت اوستھی، شتیج یادو، انترکش سکسینہ، جوگیندر سنگھ، جتیندر سنگھ بنٹی، اونیش گرجر وغیرہ اس اتحجاج اور ہنگامے میں شامل رہے۔ وکیل ارون کمار سکسینہ نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی کی خاتون لیڈر وکیل کو دھمکیاں دینے آئیں۔ ریپ کیس میں عرضی نہ دینے کو کہا۔ اس نے احتجاج کیا تو خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر دیا۔ معاملے میں کوتوالی پولیس نے ملزم بی جے پی لیڈر راجرانی، اُس کے شوہر اور نامعلوم ساتھیوں کے خلاف رپورٹ درج کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.