ETV Bharat / state

Lawyers Protest ججز کی خالی نشستوں اور اسٹاف کی تقرری کو لیکر میرٹھ میں لیبر آفس کے باہر وکلا کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 8:20 PM IST

میرٹھ ضلع میں واقع لیبر کورٹ میں پچاس فیصد ججز کی خالی نشستوں اور اسٹاف کی تقرری کو لیکر لیبر آفس کے باہر وکلا کا احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہاکہ ججز اور ملازمین کی تقرری نہیں ہونے کے سبب عام لوگوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتظامیہ سے اس ضمن میں جلد سے جلد قدم اٹھانے کی مانگ کی۔

ججز کی خالی نشستوں اور اسٹاف کی تقرری کو لیکر میرٹھ میں لیبر آفس کے باہر وکلا کا احتجاج

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کی یوگی حکومت کی جانب سے عوام کو آسانی سے انصاف مل سکے اس کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنےکا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے لیکن زمینی سطح پر عوام کو خاص کر مزدور طبقے کے لوگوں کو کچھ بھی نہیں ملا ہے۔تمام دعویٰ بھی کاغذی ثابت ہو ہے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ لیبر کورٹ میں پچاس فیصد ججز کی نشستوں کا خالی ہونا ہے اور اس سے منسلک اسٹاف کی نشست جگہوں کو پر نہ کیے جانے سے جہاں عام عوام کو وقت پر انصاف نہیں مل پا رہا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق لیبر کورٹ کے ذریعہ محض 90 دنوں میں فریادی کو انصاف دیے جانے کی بات کہی گئی ہے تاکہ غریب مزدور کو وقت پر انصاف مل سکے۔ لیکن میرٹھ میں واقع لیبر آفس میں نا جج ہیں اور نا ہی ملازمین ۔

لیبر کورٹ کے لیے خاص تعلیم حاصل کر چکے وکلا کا کہنا ہے کہ جب عدالت میں اسٹاف کی کمی کے علاوہ ججز کی خالی جگہوں سے ان کو بھی کوئی کام نہیں مل پا رہا ہے. انہیں تمام مطالبات کو لیکر آج میرٹھ میں ضلع لیبر آفس کے باہر انڈسٹریل لا ریپرزینٹیٹیو ایسوسیش کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Lawyer Murder Case سپریم کورٹ کی وکیل کا قاتل شوہر نکلا،اسٹور روم میں چھپا تھا

وکلا کا کہنا ہے کہ اگر وکلا کی ڈیماند کو یوگی حکومت پورا نہیں کرتی ہے تو وہ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے ٹائم لیکر ان کا ایک وفد ان سے ملاقات کرے گا. تاکہ وکلا کے ساتھ غریب اور عام عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.