مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہاپوڈ میں 29 اگست کو ہوئے وکلا کے اوپر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل اف اتر پردیش اور کیندرے سنگھرش سمیتی ہائی کورٹ بینچ کی جانب سے لاپٹی چارج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کے مطالبے کو لے کر دھرنے پر بیٹھے مظفر نگر کے وکلا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرے کے دوران اتر پردیش میں ناراض وکلا نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے پتلے نذر آتش کیا۔احتجاج میں شامل وکلا کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات کو نظر انداز کئے جا رہے ہیں۔ دوسروں کو انصاف دینے والے کو انصاف کے لیے ہی بھٹکنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Lawyers Protest Continue مظفر نگر میں ہاپوڑ معاملے کو لیکر وکلاء کا احتجاج جاری
انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے ہمارے اوپر ہی مقدمے دائر کیے ہے رہے ہیں۔احتجاج سے روکنے کے لئے ہمیں مسلسل دھمکیاں مل رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لاٹھی چارج میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف جب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جاتی ہے اس وقت تک ہم احتجاج کا سلسلہ جاری کھیں گے۔