ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آج سماجوادی پارٹی کے وکلا سیل ”سماجوادی ادھیوکتا سبھا” کی جانب سے دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں کے مسائل کے پیش نظر گورنر کے نام ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا، جس میں سماجوادی ادھیوکتا سبھا نے کسانوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ادھیوکتا سبھا کے اعلی عہدیداروں نے ضلع صدر اوم شانتی کی قیادت میں ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور انہوں نے کسانوں کی حمایت میں نعرہ بازی کرنے کے بعد اے ڈی ایم سندیپ گپتا کو اپنا میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم کے ذریعہ ادھیوکتا سبھا کے عہدیداروں نے بتایا کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر دو ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں. لیکن حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے، احتجاج کے دوران متعدد کسانوں کی موت بھی ہو چکی ہے اس کے باوجود بھی حکومت کے رویہ میں ذرا بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو وائس چانسلر کے بدست کتابوں اور نیوز لیٹر کا اجراء
حکومت، بجلی کھاد اور پانی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسانوں کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔
ادھیوکتا سبھا نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ ”اگر ایک ہفتہ میں کسانوں کے مسائل کا حل نہیں نکلا تو وہ پوری ٹیم کے ساتھ دہلی جاکر احتجاج کریں گے۔