ETV Bharat / state

میرٹھ: وکلاء کا این ایس اے میں ترمیم کا مطالبہ - اترپردیش نیوز

ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل کو فوراً رہا کرنے کا حکم جاری کیا اور علی گڑھ ضلع اور پولیس انتظامیہ کی کارروائی پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

lawyers demand amendment national security act in meerut
وکلاء کا این ایس اے میں ترمیم کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:22 PM IST

اب اس معاملے میں قانون کے ماہرین مانتے ہیں کہ ڈاکٹر كفیل كو عدالت سے ملا انصاف ایک نظیر ہے، ایسے لوگوں کے لیے جو بے گناہ لوگوں كو گناہ گار ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ ان پر کارروائی ہونی چاہیے۔

دیکھیں ویڈیو

میرٹھ میں بھی آل انڈیا لائرز یونین کے ممبران کا اب اس معاملے میں کہنا ہے کہ 'ڈاکٹر کفیل کے معاملے کو نظیر بناتے ہوئے نہ صرف ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے بلکہ این ایس اے (نیشنل سکیورٹی ایکٹ) میں گرفتاری کو لے کر ترمیم بھی کی جانی چاہیے۔

قانون کے ماہرین، ڈاکٹر کفیل کی رہائی اور ہائی کورٹ کی سخت تنقید کے بعد اب ذمہ دار افسران پر کارروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ہی معاوضے اور استحصال کا کیس دائر کرنے کی بھی صلاح دے رہے ہیں اور ساتھ ہی این ایس اے جیسے قانون میں گرفتاری کے معاملے کو لے کر ترمیم کی بھی ضرورت مانتے ہیں۔

انجمن جمہوریت پسند مصنفین کے ضلع صدر ایڈوکیٹ منیش تیاگی نے کہا کہ 'این ایس اے لگانے کی کارروائی میں سدھار کی ضرورت ہے۔ اس پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔'

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر کفیل خان نے ملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ 'این ایس اے پارلیمنٹ کا قانون ہے تو وہاں پر بحث ہونی چاہیے کہ کن کن حالات میں این ایس اے لگایا جانا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.