ETV Bharat / state

Launch of Special Arabic Calligraphy Calendar in Aligarh: خاص عربی خطاطی کیلنڈر کا اجراء

'وراثت' ایک ایسی تنظیم ہے Virasat Organization جس نے قومی سطح پر اپنے تہذیبی اور سماجی اثاثے کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس تنظیم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے اس کی کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے.Launch of Special Arabic Calligraphy Calendar in Aligarh

خاص عربی خطاطی کیلنڈر کا اجراء
خاص عربی خطاطی کیلنڈر کا اجراء
author img

By

Published : Jan 2, 2022, 11:49 AM IST

اللہ کے 99 ناموں میں سے بارہ ناموں کا انتخاب کرکے خطاطی کے نمونوں کا خاص کیلنڈر کا اجراء Launch of special Arabic calligraphy calendar وراثت تنظیم کے زیر اہتمام پدم شری پروفیسر حکیم ظل الرحمٰن ڈاکٹر نواز دیوبندی اور دیگر کے زیر دست عمل میں آیا جس کا مقصد پینٹنگز کے ذریعے خطاطی کے فن کو ایک نیا رخ عطا کر قومی اور عالمی سطح پر عام کرنا ہے۔

خاص عربی خطاطی کیلنڈر کا اجراء

'وراثت' ایک ایسی تنظیم ہے جس نے قومی سطح پر اپنے تہذیبی اور سماجی اثاثے کے تحفظ کے ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس تنظیم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے اس کی کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے۔

تنظیم کے کارکنان جس تندہی محنت اور لگن نیز ذوق و شوق سے اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں. اس کا نتیجہ ہے کہ 'وراثت' نے ہندوستان اور بیرونی ملک کے باصلاحیت افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

'وراثت' کی اہم کارکردگیاں اس کی شہرت کا باعث ہے۔ اس کے کاموں میں ایک اہم کام 'خطاطی' ہے. پینٹنگز کے ذریعے خطاطی کے فن کو ایک نیا رخ عطا کرنے میں اس تنظیم نے امتیاز حاصل کیا ہے۔ اس طرز پر بھارت میں پہلی کوشش ہے جس کو اب مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

نئے سال کے موقع پر ابن سینا اکیڈمی میں پینٹنگ کے ذریعے خطاطی فن کا خاص سالانہ کلینڈر کا اجرا عمل میں آیا۔ جس میں اللہ کے بارہ ناموں کا انتخاب کر خطاطی کی شکل میں جاری کیا گیا۔

معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے وراثت تنظیم کا خاص خطاطی کا سالانہ کیلنڈر کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ دم توڑتی ہوئی روایت کو 'وراثت' نے زندہ کیا ہے۔

انہوں نے خطاطی کو ایک نئی زندگی دی ہے، آج کے اس کلینڈر کے اجرا نے کم از کم ایک سال کے لئے تو زندہ کر دیا یہ بھی ایک خوش آئند بات ہے۔

نواز دیوبندی نے مزید کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آج کی نئی نسل کو اس خطاطی کی طرف متوجہ ہونا چاہیے تاکہ اس دم توڑتی روایت کو فن کو زندہ کیا جا سکے۔

وہیں وراثت تنظیم کے جنرل سکریٹری افضال احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری تنظیم کی جانب سے سالانہ کیلنڈر کا اجراء عمل میں آیا ہے جس میں خطاطی کے نمونوں سے اللہ کے 99 ناموں میں سے بارہ ناموں کا انتخاب کر کے خاص سالانہ کلنڈر بنایا ہے۔ اس کلینڈر میں خطاطی کا استعمال کرنے کا مقصد خطاطی کو عام کرنا ہے قومی اور عالمی سطح پر تاکہ نوجوان نسل خطاطی کی طرف متوجہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.