ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں آٹھویں اور دسویں درجے کے بعد طلبہ کو آئی ٹی آئی کی جانب راغب کرنے کے لئے اسکول چلو مہم کے طرز پر آئی ٹی آئی چلو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس مہم کے تحت ثانوی اسکولوں کے طلبہ سے رابطہ کر کے انہیں آئی ٹی آئی کے مفاد بتائے جا رہے ہیں۔ تاکہ وہ آئی ٹی کی مختلف ٹریڈس میں داخلہ لے کر بہتر روزگار حاصل کر سکیں.
بارہ بنکی کے 5 حکومتی آئی ٹی آئی میں 1900 سے زائد نشست ہیں۔ جہاں پلمبر، ڈریس میکنگ، سیول ٹیکنالوبی، الیکٹریشین فٹر، آر اے سی اور موٹر میکینک کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
اس مہم کے آغاز کے پیچھے حکومت کی منشہ ہے کہ دیہی علاقوں کے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو آئی ٹی آئی سے منسلک کیا جا سکے. تاکہ انہیں روزگار حاصل کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
اس دوران آئی ٹی کی جانب سے تمام ثانوی اسکولز کے طلبہ کی لسٹ حاصل کی گئی ہے.تاکہ طلبہ سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا جاسکے
آئی ٹی آئی کے اسٹاف کا دعویٰ ہے کہ آئی ٹی آئی یافتہ افراد کو کبھی بھی روزگار کی پریشانی نہیں ہوگی. کیونکہ کمپنیوں کو کثیر تعداد میں ہنر مند افراد کی ضرورت ہوتی ہے، جو آئی ٹی آئی سے پوری ہوتی ہے، ساتھ ہی آئی ٹی آئی یافتہ آسانی سے خود کا کاروبار بھی شروع کر سکتا ہے، اس کے لئے حکومت متعدد طریقوں سے مدد بھی کر رہی ہے۔