ETV Bharat / state

AMU Establishment Campaign: اے ایم یو کے قیام کی مہم سے متعلق کتاب کا اجرا - اے ایم یو کے قیام کی مہم سے متعلق کتاب کا اجرا

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کتاب "دی کمپیئن فار اے مسلم یونیورسٹی 1920-1898" کے اردو ترجمہ کتاب "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی مہم 1898 تا 1920" کا اجراء کیا۔ Launch of AMU Foundation Campaign Book۔ تقریب کا اہتمام سر سید اکیڈمی میں کیا گیا تھا۔

اے ایم یو کے قیام کی مہم سے متعلق کتاب کا اجرا

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 8:06 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈیوڈ لیلیویلڈ اور گیل مینالٹ کی مشہور تصنیف "دی کمپین فار اے مسلم یونیورسٹی 1920-1898" کے اردو ترجمے "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کی مہم 1898 تا 1920" کا اجراء کیا Launch of AMU Foundation Campaign Book ۔ تقریب کا اہتمام سر سید اکیڈمی میں کیا گیا تھا۔ وائس چانسلر نے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'درحقیقت "اے ایم یو 1877 ہی میں قائم ہوگئی تھی، جب محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، کیونکہ یونیورسٹی کی شکل میں تبدیل ہونا اسی تحریک کا حصہ ہے جس کی قیادت سرسید احمد خان اور ان کے رفقاء نے کی اور بعد میں اسے علیگڑھ تحریک کی مشعل برداروں نے جاری رکھا"۔

ویڈیو

کتاب کے مترجم عبد الصبور قدوائی کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہا "ترجمہ ایک سنجیدہ کام ہے کیونکہ انسان کو دونوں زبانوں کا اچھا علم ہونا ضروری ہے ساتھ ہی ساتھ موضوع کا بھی گہرائی سے علم ہونا چاہیے۔ پروفیسر منصور نے کہا کہ اس طرح کی کتابوں کا بھارت کی دیگر علاقائی زبانوں میں بھی ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دوسری ریاستوں کے لوگ علی گڑھ تحریک کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اے ایم یو کے قیام کی مہم سے متعلق کتاب کا اجرا
اے ایم یو کے قیام کی مہم سے متعلق کتاب کا اجرا

مزید پڑھیں:

سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ علیگڑھ تحریک کا مقصد آغاز سے ایک یونیورسٹی کا قیام تھا اور جسٹس سید محمود نے 1873 میں ایم اے او کالج فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں واضح طور پر اس کا ذکر کیا تھا۔ سرسید نے بھی اپنے انتقال سے قبل ایک تقریر میں کہا کہ میں آکسفورڈ اور کیمبرج کی طرز پر یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں۔

کتاب کے مترجم عبد الصبور قدوائی نے بتایا کہ اس کتاب میں سرسید احمد خان کے انتقال 1898 سے 1920 تک جب یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا اس میں مسلم یونیورسٹی کی تحریک میں جو مسائل پیش آئے، کس کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ان سبھی کا اردو زبان میں پہلا ترجمہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.