لکھنؤ: اتر پردیش سے عازمین حج کی آخری پرواز آج روانہ ہو گئی۔ حج 2023 کے لیے لکھنؤ روانگی مرکز سے آج 19 جون 2023 کو چھیالیسویں اور آخری پرواز نمبر SV 891، 159 عازمین حج کو لے کر اپنے مقررہ وقت پر دوپہر 12.00 بجے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ کے لیے بحفاظت روانہ ہوئی۔ اس پرواز سے 86 مرد اور 73 خواتین روانہ ہوئیں۔ یہ اطلاع یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر نے ایس پی تیواری نے دی۔
اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری آفیسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ 59 عازمین حج اتر پردیش کے گئے ہیں اور بقیہ عازمین حج اس پرواز سے دیگر ریاستوں کے گئے ہیں، جن میں بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، گجرات، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، راجستھان اور کرناٹک شامل ہیں۔ اترپردیش کے لکھنؤ اور وارانسی روانگی مرکز کے 12935 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ 139 عازمین لکھنؤ سے دوسری ریاستوں کو گئے ہیں۔ اس طرح لکھنؤ روانگی مرکز سے کل 13074 عازمین حج گئے۔
اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری آفیسر ایس پی تیواری نے مزید بتایا کہ اترپردیش کے 11853 عازمین دہلی سے، 65 ممبئی سے، دو ناگپور اور دو بنگلور سے گئے ہیں۔ حج 2023 کے لیے اتر پردیش سے کل 24857 عازمین حج بحفاظت سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہیں یوپی کے محکمہ وقف اور حج کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے، تمام انتظامات درست کیے جائیں اور واپسی پر حجاج کا پرجوش استقبال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Haj Woman Suffered Hemorrhage گیا میں عازمہ حج کو برین ہیمرج، حالت نازک