ETV Bharat / state

AMU: اے ایم یو کے اکیس انجینئرنگ گریجویٹس کا ایل این ٹی میں پلیسمنٹ - اے ایم یو کے 21 طلبا کو نوکری ملی

وبائی امراض کی وجہ سے ملازمتوں کی کساد بازاری اور طلبہ کے لیے روزگار کے مواقع میں کمی کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU کے 21 انجینئرنگ گریجویٹ کو حال ہی میں ملٹی نیشنل کمپنی لارسن اینڈ ٹوبر ولمیٹیڑ (ایل این ٹی) کی جانب سے پلیسمنٹ ڈرائیور کے تحت نوکری ملی ہے۔

Larsen & Toubro Ltd Hires AMU Engineering Graduates
اکیس اے ایم یو انجینئرنگ گریجویٹس کا ایل این ٹی میں انتخاب
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 8:33 PM IST

عالمی وبا کورونا نے جہاں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں روزگار اور ملازمت کے مواقع میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی تھی۔ اس مشکل وقت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU کی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے طلبہ کے حق میں اپنی ایک اہم ذمہ داری نبھاتے ہوئے ملک اور بیرون ممالک کی کمپنیوں سے رابطہ قائم کر آن لائن پلیسمینٹ کے ذریعہ طلبہ کا انٹرویو کروائے جس کے بعد کمپنیوں نے طلبہ کا خاصی تعداد میں انتخاب کیا۔

ویڈیو
ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ آفیسر، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی محمد فرحان سعید نے بتایا کورونا وبا کے سبب مختلف کمپنیاں کیمپس میں نہیں آ رہی تھی، روزگار کے مواقع میں کوئی تبدیلی بھی نہیں دیکھنے کو مل رہی تھی، ایسے مشکل وقت میں ہم لوگوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں سے رابطہ قائم کر اپنے اچھے اور قابل طلبہ کا بائیو ڈیٹا بھیج کر آن لائن پلیسمینٹ منعقد کروایا جس میں طلبہ و طالبات کے آن لائن ہی انٹرویو کروائے اور اللہ کا شکر ہے حال ہی میں ہمارے انجینئرنگ کالج کے 21 طلبہ و طالبات کا ملٹی نیشنل کمپنی ایل این ٹی نے انتخاب کیا ہے'۔
Larsen & Toubro Ltd Hires AMU Engineering Graduates
اکیس اے ایم یو انجینئرنگ گریجویٹس کا ایل این ٹی میں انتخاب
محمد فرحان سعید نے بتایاکہ' ان طلبہ کو سخت انتخابی عمل کے بعد بہتر مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ جولائی ماہ سے آج تک تقریباً 130 سے زیادہ طلبہ و طالبات کا مختلف کمپنیوں میں پلیسمنٹ کروا چکے ہیں۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ طلبہ کا اچھی کمپنی انتخاب کر ان کو بہتر مواقع فراہم کریں۔'وہیں حال ہی میں ملٹی نیشنل کمپنی ایل این ٹی کی جانب سے پلیسمنٹ ڈرائیور کے تحت اے ایم یو کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 21 طلبہ کے منتخب ہونے پر طلبہ و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا۔ طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں جہاں پر کمپنیاں اپنے ملازم کو نکال رہی ہیں وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے ہمارے ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ دفتر نے ہمیں گھر بیٹھ کر ہی آن لائن انٹرویو اور آن لائن پلیسمنٹ کے تحت ہمی نوکریاں فراہم کیں ہم اس کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ کے شکر گزار ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.