علیگڑھ: جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے سترہ سالہ للت کی، کی ہول اپروچ (keyhole) کے ذریعے پہلی بار لپیرواسکو پک نیفریکٹومی (Laparoscopic Nephrectomy) کی کامیابی سرجری کی ہے۔ للت کے پیٹ میں ناف کے قریب ایک چھوٹا سا چیرا لگا کر کیمروں اور چھوٹے جراہی آلات سے لیس ایک ڈیوائس داخل کی گئی اور اس کی سرجری کی گئی جسے طب کی جدید اصطلاح میں لپیرواسکو پک نیفریکٹومی (Laparoscopic Nephrectomy) کہا جاتا ہے۔ Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU
یہ بھی پڑھیں:
- Successful Heart Surgery: غیر معمولی سرجری سے بچہ کو نئی زندگی ملی
- علیگڑھ: چار سالہ بچہ کے دل کا کامیاب آپریشن
پروفیسر راکیش بھاگو ( ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) اور پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این ایم سی) نے کہا کہ "جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں مریض انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہوتے ہیں اور یہاں کفایتی شرح پر بہترین علاج دستیاب ہے"۔ پروفیسر افصل انیس (صدر شعبہ سرجری) نے کہا "ہمارے سرجن دن بدن کامیابی کی بہتر شرح کے ساتھ پیچیدہ اور منفرد نوعیت کی سرجریاں انجام دے رہے ہیں۔