ETV Bharat / state

بھاجپائی ای ڈی نے میری حاملہ بہو اور بیٹیوں کو 15 گھنٹے سے بٹھا رکھا ہے، لالو یادو - لالو یادو کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ

اپنی بیٹیوں اور رشتہ داروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپوں اور گھنٹوں کی پوچھ گچھ سے ناراض لالو یادو نے ٹویٹ کر کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لالو یادو نے ٹویٹ کیا کہ 'میری بیٹیوں، ننھے منے نواسوں اور حاملہ بہو کو بی جے پی کی ای ڈی نے 15 گھنٹے سے اپنے پاس بٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں لکھا کہ 'کیا بی جے پی اس قدر نیچے گر کر ہمارے ساتھ سیاسی جنگ لڑے گی؟' Lalu Yadav Slams ED and BJP

lalu yadav
lalu yadav
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:55 AM IST

Updated : Mar 11, 2023, 12:41 PM IST

پٹنہ: جمعہ کو ای ڈی نے لالو یادو کی تین بیٹیوں اور رشتہ داروں کے گھر پر 15 گھنٹے سے زیادہ وقت تک چھاپہ مارا جس کے بعد بہار کی سیاست گرم ہوگئی۔ آر جے ڈی کے رہنماؤں نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا۔ دوسری جانب اس پوری کارروائی پر لالو یادو نے ٹویٹ کیا کہ 'آج میری بیٹیوں، ننھے منے نواسوں اور حاملہ بہو کو 'بھاجپائی ای ڈی' نے بے بنیاد انتقامی کیسوں میں 15 گھنٹے سے بٹھا رکھا ہے۔ کیا بی جے پی ہمارے ساتھ سیاسی جنگ لڑنے کے لیے اس حد تک گر جائے گی؟

  • संघ और भाजपा के विरुद्ध मेरी वैचारिक लड़ाई रही है और रहेगी। इनके समक्ष मैंने कभी भी घुटने नहीं टेके हैं और मेरे परिवार एवं पार्टी का कोई भी व्यक्ति आपकी राजनीति के समक्ष नतमस्तक नहीं होगा।

    — Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) March 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لالو یادو نے مرکز کو نشانہ بنایا:

لالو یادو نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ انہوں نے ایمرجنسی کا دور بھی دیکھا ہے۔ وہ لڑائی بھی لڑی تھی۔ سنگھ اور بی جے پی کے خلاف میری نظریاتی لڑائی رہی ہے اور رہے گی۔ میں ان کے سامنے کبھی نہیں جھکا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرے خاندان اور پارٹی کا کوئی بھی شخص ان کی سیاست کے سامنے نہیں جھکے گا۔

مزید پڑھیں: Land For Jobs Scam پٹنہ رانچی اور ممبئی میں ای ڈی کا چھاپہ، لالو کے قریبی ابو دُجانہ کے گھر کی تلاشی

پورا معاملہ یہ ہے:

واضح رہے کہ سی بی آئی نے جمعہ کو آر جے ڈی کے سابق ایم ایل اے ابو دجانہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے دہلی این سی آر میں لالو یادو کے رشتہ داروں کے 15 مقامات پر بھی چھاپے مارے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی یہ کارروائی ریلوے میں زمین کے بدلے مبینہ طور پر نوکریاں دینے کے معاملے میں کی گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو سی بی آئی نے لالو یادو سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ جب کہ پیر کو رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر بھی اسی معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ مرکزی ایجنسیوں کی اس پوری کارروائی کے خلاف آر جے ڈی لیڈران میں کافی ناراضگی ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2023, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.