ETV Bharat / state

جونپور: لال محمد سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقہ کے ریاستی سکریٹری منتخب

ضلع جونپور میں لال محمد رائینی کو سماجوادی پارٹی نے پسماندہ طبقہ کا ریاستی سکریٹری منتخب کیا ہے۔

Samajwadi Party State Secretary
Samajwadi Party State Secretary
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 7:02 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں سماجوادی پارٹی نے لال محمد رائینی کو پسماندہ طبقہ کا ریاستی سکریٹری منتخب کیا ہے حالانکہ انہیں یہ عہدہ تیسری مرتبہ ملا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لال محمد رائینی نے کہا کہ 'دلت، پسماندہ طبقات، اقلیتوں کے مفادات کے لیے صرف سماجوادی پارٹی ہی کام کرتی ہے۔' انہوں نے کہا کہ '2022 میں اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننا طے ہے۔'

لال محمد رائینی نے بتایا کہ 'سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم پر اور ریاستی صدر نریش اتم کی اجازت سے مجھے سماجوادی پسماندہ طبقہ سیل کا ریاستی کمیٹی میں تیسری مرتبہ ریاستی سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔'

جونپور: لال محمد سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقہ کے ریاستی سکریٹری منتخب
جونپور: لال محمد سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقہ کے ریاستی سکریٹری منتخب

لال محمد نے اکھلیش یادو، نریش اتم کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقہ سیل کے ریاستی صدر راجپال کشیف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے جو بھی ذمداری سونپی گئی ہے میں اسے بخوبی ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔ پسماندہ طبقہ اور دلت کے حقوق اور ان کی عزت کی لڑائی لڑتے ہوئے 2022 میں حکومت بنانے کے لیے دن و رات محنت کرتا رہوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل

اس موقع پر ساجد علیم سبھاسد، عارف حبیب خان، شکیل منصوری، ارشد قریشی، ارشاد منصوری، کمال الدین انصاری،عظمت علی، منوج موریہ، سنجیو یادو، انوارالحق گڈو، کلیم احمد،حسام الدین شاہ وغیرہ نے مٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.