ETV Bharat / state

"مرتک " نے اے کے 47 کا لائسنس مانگا، کہا- زندہ متوفی کی حفاظت کیلئے لائسنس کی ضرورت - اعظم گڑھ کے رہنے والے لال بہاری

اعظم گڑھ کے رہنے والے اور مرتک (ہندی زبان میں متوفی کو مرتک کہتے ہیں) اسوسی ایشن کے صدر لال بہاری نے چیف سکریٹری کو خط بھیجا ہے۔ اس خط میں انہوں نے اے کے 47 کا لائسنس مانگنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ Azamgarh: President of Mratak Association

Lal Bihari sought license of AK 47 rifle from the Chief Secretary

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 12:19 PM IST

اعظم گڑھ: ہر کسی کو اداکار پنکج ترپاٹھی کی فلم کاغذ یاد ہوگی، جس میں مرکزی کردار خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے عدالت کے چکر لگاتا ہے۔ فلم کی یہ کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی تھی۔ اس فلم کی کہانی اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے رہنے والے لال بہاری مرتک پر مبنی تھی۔ اسی لال بہاری نے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے، اس کا نام مرتک سنگھ ہے۔ اس کے قومی صدر لال بہاری مرتک نے اب حکومت سے اے کے 47 رائفل کے لائسنس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اتر پردیش حکومت کے چیف سکریٹری کو بھی ایک خط بھیجا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ زندہ متوفیوں پر ایک طویل جنگ لڑی جا رہی ہے۔ بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے خلاف جنگ کی وجہ سے، ان زندہ متوفیوں کو بچانے کے لیے اس لائسنس کی ضرورت ہے۔

  • 18 سال کی جدوجہد کے بعد زندہ ہوئے تھے لال بہاری:

اصل میں مبارک پور تھانہ علاقہ کے امیلو کے رہنے والے، لال بہاری مرتک 6 مئی 1955 کو نظام آباد تحصیل کے گاؤں خلیل آباد میں پیدا ہوئے۔ والد کی وفات کے بعد گاؤں کے سربراہ اور تحصیل سطح کے اہلکاروں نے انھیں مردہ قرار دے کر والد کی جائیداد پر اس کے نابالغ چچا زاد بھائی کا نام درج کرادیا۔ 18 سال تک لال بہاری نے خود کو سرکاری ریکارڈ میں زندہ رکھنے کے لیے جدوجہد کی۔ پھر 30 جون 1994 کو چیف ریونیو آفیسر اور ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ نے سرکاری ریکارڈ میں لال بہاری کو زندہ قرار دیا۔

  • لال بہاری الیکشن بھی لڑ چکے ہیں:

لال بہاری نے خود کو زندہ ظاہر کرنے کے لیے کئی حربے اپنائے۔ لوک سبھا اور اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا۔ الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ لال بہاری نے مرتک ایسوسی ایشن بھی بنائی جس کے بینر تلے وہ زندہ مردہ کے لیے لڑنے لگے۔ سینکڑوں زندہ متوفی کاغذ پر زندہ کر دیے گئے۔ الیکشن لڑتے ہوئے لال بہاری کی شہرت نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں پھیل گئی۔ امریکہ سے بھی ایک ٹیم ان کے الیکشن کور کرنے آئی تھی۔

  • لال بہاری پر کاغذ فلم بنی:

لال بہاری کی زندگی پر کاغذ کے نام سے ایک فلم بھی بنائی گئی ہے اور اس وقت ایک اور فلم کا سکرپٹ لکھا جا رہا ہے۔ لال بہاری نے سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دیے جانے کے لیے انتظامی عملے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس وجہ سے انہوں نے حکومت سے 25 کروڑ روپے کے معاوضے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ تاہم ان کا دعویٰ عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹر لسٹ میں زندہ آدمی مردہ دکھایا گیا

  • لال بہاری نے چیف سکریٹری کو لکھا خط:

اب لال بہاری مرتک نے اتر پردیش حکومت کے چیف سکریٹری کو ایک خط لکھ کر اپنے اور دیگر زندہ متوفی کی جان اور جائیداد کی حفاظت کے لیے اے کے 47 رائفل کا لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لال بہاری نے کہا کہ انہوں نے اپنے لیے اور تمام زندہ متوفیوں کے لیے اے کے 47 کا مطالبہ کیا ہے۔ کیونکہ زندہ لوگوں کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے۔ اس لیے حکومت متوفی کو کم از کم اے کے-47 دے، تاکہ وہ اپنی جان و مال کی حفاظت کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.